ٹیکساس: تیز بارش کے بعد سیلابی ریلےنے تباہی مچا دی

September 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ٹیکساس: تیز بارش کے بعد سیلابی ریلےنے تباہی مچا دی

سمندری طوفان’ایمیلڈا‘ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن سےٹکرا گیا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں تین روز سے جاری بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے جنوبی مشرقی حصوں میں تیز بارش کے بعد سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ہے۔

ہیوسٹن، لوزیانا اور اطراف کے علاقوں میں شہری سیلابی پانی میں گھرے ہوئے ہیں۔

تیز بارش کے باعث سڑکیں زیرِ آب آ گئیں، کئی گاڑیاں ڈوب گئیں جبکہ ایک لاکھ گھروں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔