30ستمبر سے ڈویژنل سطح پر تربیتی ورکشاپ کاآغازہوگا‘محکمہ زراعت

September 22, 2019

کوئٹہ(خ ن)محکمہ زراعت توسیع بلو چستان ایگر کلچر ان سروس ٹر ینگ اکیڈمی کے زیر اہتمام تر بیتی ورکشاپʼʼ بدلتےہوے موسمی حالات میں گندم کی پیداوار ی ٹیکنالوجی کے عنوان سے بلو چستان بھر میں ڈویژنل سطح پر منعقد کیا جا رہا ہےورکشاپ میں زرعی توسیع کے کارکن،زرعی انجینئرنگ،زرعی تحقیقاتی ادارہ ،کراپ رپوٹنگ سرورسز،زرعی فارمز،اور واٹر مینجمنٹ کے افسران شرکت کریں گےشیڈول کے مطابق 30ستمبر کو رخشاں ڈویژن بمقام نوشکی‘7اکتوبر ژوب ڈویژن بمقام لورالائی‘14اکتوبر کوئٹہ ڈویژن بمقام پشین‘ 21اکتوبر قلات ڈویژن بمقام خضدار28اکتوبر مکران ڈویژن بمقام تربت5نومبر سبی ڈویژن بمقام سبی اور چھ نومبر کو نصیرآباد ڈویژن بمقام ڈیرہ مرادجمالی میں ورکشاپ کاانعقاد کیاجائے گا۔