عسیر ریجن میں کرکٹ کپ 2019ء

September 30, 2019

پاکستان کے یوم دفاع کی مناسبت سے سعودی عرب کے جنوبی صوبے کے پُر فضا شہر ابہا میں فرسٹ پرائم منسٹرسافٹ بال کرکٹ کپ 2019ء کا فائنل عسیر ٹائیگرز اور لاہور لائنز کے درمیان کھیلا گیا۔ جو عسیر ٹائیگر نے لاہور لائنز کو6 وکٹوں سے شکست دے کر جیت لیا۔

ابہا ایئرپورٹ کے نزدیک گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچ کے اختتام پر فاتح اور رنر اپ دونوں ٹیموں کو نقد انعام اور ٹرافیاں دی گئیں۔تقریب میں شریک مہمانوں میں جاوید چودھری، عجب شاہ اور ابرار آصف نمایاں تھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر یوم دفاع کے موقعے پر کیک کاٹا۔