پیرس فیشن ویک ،بچی کی مصنوعی ٹانگوں کے ساتھ واک

September 29, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

پیرس فیشن ویک میں بچی کی مصنوعی ٹانگوں کے ساتھ واک

پیرس فیشن ویک میں بچی نے مصنوعی ٹانگوں کے ساتھ ریمپ پر واک کرکے سب کو حیران کردیا۔

پیرس میں فیشن ویک اپنی تمام رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے جس میں ایک 9 سالہ بچی نے مصنوعی ٹانگوں کے ساتھ ریمپ پر واک کرکے پیرس فیشن ویک کو چار چاند لگا دیے۔

ایفل ٹاور میں ہونے والے پیرس فیشن ویک میں ڈیزی نامی بچی نے بچوں کے ملبوسات کی ماڈلنگ کی۔

واضح رہے کہ ڈیزی دونوں ٹانگوں سے محروم پہلی ماڈل ہے جس نے پیرس ویک میں ریمپ پر واک کی ہے۔