• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس فیشن ویک سے پہلے ماہرہ کا نیا انداز

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ایک نئے انداز میں سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شئیر کیں جس کے بعد طنز و مزاح کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

اداکارہ ماہرہ خان اس وقت فرانس کے دارالحکومت پیرس میں موجود ہیں جہاں وہ لورئیل پیرس فیشن ویک 2019 میں پہلی بار شرکت کریں گی۔

ماہرہ خان پیرس فیسن ویک میں پہلی بار شرکت کریں گی


اس سے قبل  گزشتہ روز  اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک انوکھے اور نئے انداز میں اپنی تصاویر کی ایک سیریز شئیر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ماہرہ ’پیرس فیشن ویک‘ میں جلوے بِکھیریں گی

ماہرہ خان نے اپنی تصویر میں سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اُس کے ساتھ ہی سلور جوتے پہنے ہوئے ہیں۔


ماہرہ خان نے یہ تصاویر ’پیرس فیشن ویک‘ کے دوران لی ہیں اور اِن تصاویر کے ذریعے وہ خود کو ایک پُر اعتماد خاتون کے طور پر دِکھانا چاہتی ہیں۔


اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اُن کے مداح اُن پر طنز کے تیر برسا رہے ہیں۔

ایک صارف نے ان کے تصویر لینے کے انداز  کے بارے میں لکھا کہ ’یہ کونسا اینگل ہے‘۔

ابیہا نامی صارف نے لکھا کہ ’کیا انہوں نے شاپر بیگ پہنا ہوا ہے؟

وسیم نامی صارف نے لکھا کہ ’میم دُنیا بھر میں پولی تھین بیگز پر پابندی لگ رہی ہے اور دیکھو آپ کیا کر رہی ہو۔‘

ساجد نامی صارف نےماہرہ خان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئےلکھا کہ ’یہ کون سا اسٹائل ہے؟‘

دوسری جانب ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کے ساتھ ایک مُتاثر کُن بات بھی شئیر کی جس میں لکھا تھا کہ ’آپ کے مستقبل کا تعلق آپ کے خیال اور تصور سے ہے۔‘


اداکارہ کی اس متاثر کُن بات کو اُن کو مداحوں نے پسند کیا اور اِس پر کمنٹز بھی کیے۔

طلحہ نامی صارف نے لکھا ’سنہرے الفاظ۔‘

عزیز نامی صارف نے لکھا ’بلکل صحیح۔‘

ایک صارف نے ماہرہ خان سے پوچھا کہ ’ آپ کے خیال کا تعلق کس سے ہے؟‘



تازہ ترین