سندھ پولیس کے گریڈز پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا فیصلہ

October 03, 2019

سندھ کے کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی کے گریڈز پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام پی ایس، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی کے گریڈز پنجاب کے برابر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں ہیڈ کانسٹیبل گریڈ بی ایس-7 میں ہوتا ہے اور پنجاب میں گریڈ بی ایس -9 میں ہےجبکہ سندھ میں پی سی گریڈ بی ایس 5 کا ہوتا ہے اور پنجاب میں گریڈ 7 کا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ سندھ سے امریکی وفد کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام مستیفد ہونے والے پولیس اہلکار اور ان کے خاندان کو مبارکباد دی ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے آپ ایمانداری، محنت اور ڈیڈیکیشن سے عوام کی حفاظت کے لیے کام کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں خود سی پی او جاکر اپگریڈ ہونے والے پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دوں گا۔

یہ بھی پڑھیے: نیب کا سوالنامہ مل گیا، پڑھ کر مزہ آیا

دوسری جانب ہر پولیس اسٹیشن کو 50 ہزار پیٹی کیش دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ یہ ریواولنگ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیسے جیسے ہی خرچ ہوں اس کے اکاؤنٹ میں مزید پیسے ڈال کر 50 ہزار دیئے جائیں۔