Advertisement

چائلڈ پروٹیکشن کے زیر اہتمام آگہی واک

October 08, 2019
 

لاہور (نیوزرپورٹر)چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی قیادت میں قصور میں جاری آگہی مہم کے سلسلے میں واک کا اہتمام کیا گیا۔ آگہی مہم کا انعقاد قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔ آگاہی مہم میں ڈپٹی کمشنرقصور، اسسٹنٹ کمشنر،قصور میں چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کے ممبران، بچوں، والدین اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پربچوں کو خطرے کی صورت میں اپنی حفاظت کرنے کے بارے میں معلومات دی گئیں۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو سارہ احمد نے کہا کہ بیورو کی جانب قصور میں بچوں کےلئے خصوصی آگاہی مہم جاری ہے۔ قصور میں بچوں کی حفاظت کےلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا قیام جلد عمل میں لایا جا رہا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں