‎مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا خواتین پر گہرا اثر ہوا: ملیحہ لودھی

October 08, 2019

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں کہ ‎مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور انسانیت سوز مظالم نے خواتین پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا خواتین پر گہرا اثر ہوا: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ کی ‎جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں خواتین کے حقوق پر مباحثے سے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے، ملیحہ لودھی

انہوں نے کہا کہ ‎عالمی برادری کو مقبوضہ علاقوں بالخصوص کشمیر میں ظلم اور جبر کا سامنا کرتی خواتین کے حق میں آواز اٹھانا ہو گی۔

ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ‎بھارت کے جابرانہ ہتھکنڈوں نے مقبوضہ کشمیر میں محصور خواتین کی زندگی مزید اجیرن کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎قابض افواج ماؤں کے سامنے ان کے بچے اٹھا کر لے جاتی ہیں جن میں سے بہت سوں کا پھر کوئی سراغ ہی نہیں ملتا۔

پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ نیو یارک ٹائمز کے صفحۂ اوّل پر شائع ہونے والی ایک کشمیری ماں کی بے بسی کی تصویر بھارتی مظالم سے پردہ چاک کر رہی ہے۔

ملیحہ لودھی نے یہ بھی کہا کہ ‎پاکستان نے ہمیشہ حقوقِ نسواں کی حمایت کی ہے، ایسا کرنا ہمارے مذہب، آئین اور نظریے کا حصہ ہے۔