وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں سب سے طویل 50 منٹ کی تقریر کی جبکہ روانڈا کے لیڈر نے سب سے کم دوراینے 7 منٹ کی تقریر کی۔
اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مجموعی طور پر 195 ممالک کے سربراہان نے شرکت کی، جس میں ازبکستان کے لیڈر نے تقریر نہیں کی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں 16 خواتین اسپیکرز شریک تھیں۔
واضح رہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان نے 27 ستمبر کو تقریر کی تھی۔