دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی کو ہٹانے سے متعلق زیر گردش خبروں پر وضاحت کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ملیحہ لودھی کو کسی وجہ سے عہدے سے ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت سے اپنی مدت مکمل کرلی تھی۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملیحہ لودھی کے متعلق درست کہا کہ پاکستان کی مستقل مندوب نے واضح امتیاز اور باہمت طریقے سے پاکستان کی خدمت کی اور وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ اقوام متحدہ کے دوران اپنی بھرپور لگن اور صلاحیتوں کا اظہار کیا۔