Advertisement

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، فرانسیسی صدر

October 08, 2019
 

فرانسیسی صدر کا پوری قوم سے دہشت گردی کے خلاف متحرک ہونے کا مطالبہ

فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، ایسی کاروائیوں اور واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ہم یہ جنگ جیتیں گے۔ انہوں نے 'پوری قوم' سے دہشت گردی کے خلاف متحرک ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون منگل کو پیرس پولیس ہیڈ کوارٹر میں حملے کے متاثرین کی قومی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ تقریب میں قوم سے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کا مطالبہ کیا۔

پیرس کے وسطی جزیرے ایلے ڈی لا سٹی کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں جمعرات کو آئی ٹی ماہر نے چار ساتھیوں کو چاقو کے وار کرکے ہلاک کردیا تھا۔

میکرون نے تقریب سے خطاب کے دوران پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحرک ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف مستقل جدوجہد کریں گے۔

اس موقع صدر میکرون نے متاثرین کے اہل خانہ سے نجی طور پر ملاقات بھی کی۔


مکمل خبر پڑھیں