Advertisement

نااہلی کے الزامات پر سرکاری افسر کو لازمی ریٹائرمنٹ پر بھیج دیا گیا

October 09, 2019
 

اسلام آباد (فخر درانی) نااہلی کے الزامات پر ایک سرکاری افسر کو لازمی ریٹائرمنٹ پر بھیج دیا گیا۔ پوسٹل سروسز گروپ میں گریڈ۔19 کے افسر رشید اللہ کنڈی کا دعویٰ ہے کہ انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ حکومت نے اسی کیس میں دیگر 18 افسران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ سیکریٹری پوسٹل سروسز کے جاری لازمی ریٹائرمنٹ کے حکم نامے میں ان پر 9 الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ رشید اللہ کنڈی پر عائد فرد جرم کی دستیاب نقل کے مطابق ان کے تحت کے پی کے سرکل پشاور کے بھرتی امتحانات ان کی نگرانی میں ہوئے۔ تاہم وہ اپنا کام مکمل کرنے میں ناکام رہے۔ سنگین بے قاعدگیوں کی نشاندہی ہوئی۔ یونین کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ جیسا ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا۔


مکمل خبر پڑھیں