Advertisement

ایشز میں مکمل فٹ نہیں تھا مگر محنت کی، اسمتھ

October 09, 2019
 

سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ ایشز سیریز کے دوران وہ کافی تھک چکے تھے جس کی وجہ سے سیریز کے بعد وہ بیمار ہوگئے تھے۔

ایک انٹرویو میں اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ ایشز کے دوران وہ اپنے آپ کو مکمل فٹ بھی محسوس نہیں کر رہے تھے لیکن سیریز کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے انہوں نے فیصلہ کیا کہ مزید محنت کریں اور زیادہ سے زیادہ رنز بنائیں جس میں انہیں کامیابی بھی ملی۔

انہوں نے بتایا کہ سیریز کے بعد بیماری کی وجہ سے انہیں چند ہفتے آرام کرنا پڑا تھا لیکن اب وہ فٹ ہیں اور کھیل کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسٹیو اسمتھ آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل

ایک سوال کے جواب میں اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ان کا فوکس صرف کھیل پر ہے وہ کپتانی کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔

واضح رہے کہ رواں برس ہونے والی ایشز سیریز دوران اسٹیو اسمتھ کے سر پر جوفرا آرچر کی گیند بھی لگی تھی لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اور سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بنےکا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔


مکمل خبر پڑھیں