وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کو دھمکیاں ملنے کے بیان پر ردعمل دیدیا۔
میڈیا سے گفتگو میں ضیاء لنجار نے کہا کہ لوگ اپنی مشہوری کے لیے بھی ایسی باتیں کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میر رضا کیس میں کمیشن کےسربراہ کو کہا تھا کہ جو آرڈر کریں گے ہم عمل کریں گے۔
کمیشن کے روبرو پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں دھمکیاں دی گئیں، 2 روز تک موٹرسائیکل پر پیچھا کیا گیا اور کہا گیا کہ اگر خود کشی لکھ دیں تو ہلکا ہاتھ رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، اس کیس کے لیے انہوں نے اپنا کیریئر داؤ پر لگایا ہے۔
کمیشن کے روبرو بیان میں ڈاکٹر سمیعہ نے مزید بتایا کہ این سی سی آئی اے کو شکایت درج کروائی ہے، انہیں اپنی نہیں اپنی فیملی کی فکر ہے، ان کا رہائشی پتہ سوشل میڈیا پر پبلک کیا گیا۔
کمیشن نےڈاکٹر سمیعہ سے سوال کیا کیا آپ کو سیکیورٹی کی ضرورت ہے؟
ڈاکٹر سمیعہ نے کہا کہ انہیں پولیس کی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے۔
کمیشن کے سربراہ نے فوکل پرسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ کو بتائیں، ہمارے لیے یہ ناقابل قبول ہے، ہم آئی جی سندھ کو لکھیں گے۔