اطالوی پارلیمان کے ارکان کی تعداد میں ایک تہائی کمی کا فیصلہ

October 10, 2019

روم (ایجنسیاں)اطالوی پارلیمان نے بہت بڑی اکثریت سے اپنے ارکان کی تعداد میں واضح کمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کمی کا اطلاق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں پر ہو گا۔ یہ منظوری ان آئینی اصلاحات کا حصہ ہے، جن کے مطابق روم میں ملکی پارلیمان کے ارکان کی تعداد میں آئندہ ایک تہائی کمی کر دی جائے گی۔