Advertisement

لبریشن فرنٹ کابھارتی مظالم اورکرفیوکیخلاف دھرناچوتھےروزبھی جاری

October 10, 2019
 

چناری(نمائند جنگ )جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کامقبوضہ کشمیرمیں جاری کر فیو اور بھارتی ظلم و ستم کیخلاف احتجاجی دھرنا چناری اور لائن آف کنٹرول چکوٹھی کےدرمیان (چنوئیاں،بھرائیاں ) کے مقام پر چوتھے روز بھی جاری شرکاءدھرنا سے اظہار یکجہتی کے لیے سابق امیر جماعت اسلامی ،ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی،وزیر حکومت نورین عارف، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ(ص) کے سربراہ سردار صغیر خان ایڈوکیٹ سمیت متعدد اہم شخصیات دھرنا میں پہنچ گئی دھرنا میں نئے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری شرکاءدھرنا پر پھولوں کی پتیاں نچھاور بھارتی چوکیوں کے سامنے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔پولیس کی جانب سے کنٹینر اور دیگر رکاوٹیں لگا کر چکوٹھی روڈ بند رہی پولیس کے تازہ دم دستے اور خواتین پولیس اہلکاران بھی چناری پہنچ گئیں ریسٹ ہاؤس چناری میں وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مشتاق منہاس ،وزیر تعلیم کالجز کرنل(ر) وقار نو ر،جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی اور ترجمان رفیق ڈار کے درمیان ہونے والے مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہو گئے۔


مکمل خبر پڑھیں