Advertisement

نیویاک میں4بے گھر افراد سوتے میں قتل

October 10, 2019
 

نیویارک(آئی این پی/شِنہوا)نیویارک کے چائنہ ٹائون کے قریب چار بے گھر افراد کو سوتے میں قتل کردیا گیا ہے،جبکہ کچھ افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں نیویارک پولیس کے مطابق ایک24سالہ شخص جو خود بے گھر ہے کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ اس قتل میں ملوث ہے،پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے،مرنے والے افراد کی لاشیں بھی مختلف مقامات سے ملی ہیں جن کی اطلاع پولیس کو ٹیلی فون پر دی گئی تھی،پولیس حادثے کی تحقیقات کررہی ہے،دو افراد نے پولیس کو بتایا ہے کہ مشتبہ افراد کالی جیکٹ اور کالی پینٹ پہنے ہوئے تھے اور انہوں نے فرار ہونے سے قبل مرنے والوں کے سروں پر کئی چوٹیں لگائیں۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قاتلوں کے بارے میں اطلاعات فراہم کریں۔


مکمل خبر پڑھیں