لاہور ہائیکورٹ کے35 آفس کوآرڈینٹرز کی ترقی کے احکامات جاری

October 10, 2019

لاہور(وقائع نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان نے لاہور ہائی کورٹ ملازمین کی ترقی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مزید 35 آفس کوآرڈینٹرز کو بھی سینئر آفس کوآرڈنیٹر کے عہدے ترقی کے لئے اہل قرار دیا گیا۔ سینئر آفس کوآرڈینٹرز کی آسامیاں خالی ہونے پر میرٹ کے مطابق خودکار سسٹم کے تحت ترقی کے احکامات جاری ہونگے۔