Advertisement

کوہاٹ ،غیر قانونی بجلی استعمال کیخلاف آپریشن، درجنوں کنڈے ہٹائے

October 10, 2019
 

پشاور ( نیوزڈیسک )بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کیلئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران خیبرسرکل کی ٹاسک فورسز نے گیارہ کے وی شیخان فیڈر کے علاقوں میں رات کے اوقات میں آپریشن کیا ،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس کالج ٹاؤن سب ڈویژن کوہاٹ کی ٹیموں نے رات کو کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 21 کنڈوں کو ہٹایا گیا،14افراد کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے لکھ دیا گیا ہے ،آپریشن کے دوران 72میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا جبکہ 11میٹرو ں کو تبدیل کردیا گیا۔


مکمل خبر پڑھیں