Advertisement

علی ظفر کے ساتھ کم سن گلوکارہ کون؟

October 10, 2019
 

گلوکار علی ظفر کے ساتھ کم سن گلوکارہ عروج فاطمہ اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

علی ظفر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں عروج کو متعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ با صلاحیت گلوکارہ کے ساتھ مل کر بلوچی لوک میوزک تیار کر چکے ہیں جسے جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔


انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اسٹوڈیو کی پہلی انٹری میں ہی عروج نے کمال کر دیا۔

علی ظفر نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ عروج بہت ہونہار گلوکارہ ہیں اور ساتھ ہی اعلان کیا تھا کہ وہ بہت جلد عروج کے ساتھ ایک گانا ریلیز کریں گے۔

علی ظفر کی انسٹاگرام اسٹوری کے مطابق اُن کا عروج کے ساتھ بلوچی گانا بہت جلد ریلیز کیا جائے گا۔

عروج نے بھی اپنے ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ اُن کا علی ظفر کے ساتھ گانا جلد سامنے آئے گا۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ علی ظفر کے ساتھ کام کرنا اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں علی ظفر نے یونیسیف کے نوعمر چیمپئینز سے ملاقات کی تھی جس میں عروج بھی شامل تھی۔

ملاقات میں عروج نے علی ظفر کے ساتھ گانا گانے کی فرمائش کی تھی جسے انہوں نے قبول کیا اور اب وہ ان کے ساتھ جلد ہی گانا ریلیز کرنے والے ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں