ڈاکو ہزاروں روپے،موبائل فونز اورایک موٹرسائیکل چھین کرفرار

October 13, 2019
 

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جی او آر تھانے کی حدود میں مسلح ڈاکو ہیرکٹنگ سیلون کےمالک سمیت 5 گاہکوں سے 47 ہزارروپے، 5 موبائل فون اورایک موٹرسائیکل چھین کرفرار ہوگئے، جبکہ مارکیٹ تھانے کی حدود سے نامعلوم افراد 2وارداتوں میں 2 موٹر سائیکلیں چوری کرکے فرارہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جی او آر تھانے کی حدود میں اولڈ وحدت کالونی میں واقع ہیرکٹنگ سیلون میں موٹرسائیکل پر سوار 3مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور سیلون مالک اسداللہ سے 20ہزارروپے اور موبائل فون، دکان میں موجود گاہک انورولاز کے رہائشی سے 5 ہزارروپے اور موبائل فون، علمدار چوک کے رہائشی سے 6 ہزارروپے اورموبائل فون، ایس آر ٹی سی کالونی کے رہائشی صدام سے 6 ہزار روپے اورموبائل فون اوردکان کے باہر کھڑی 125 موٹر سائیکل اور دکان میں موجود ایک اور گاہک سے 10ہزارروپے اورموبائل فون چھین کرفرارہوگئے۔ علاوہ ازیں مارکیٹ تھانے کی حدود میں سرفراز کالونی گلی نمبر 3سے نامعلوم افراد ثاقب کی موٹرسائیکل اور میانی روڈ سے نامعلوم افراد عامر خواجہ کی موٹرسائیکل چوری کرکے فرارہوگئے۔