کینیڈا کے بیس بال گراؤنڈ میں برفانی ریچھ کی انٹری

October 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کینیڈا کے بیس بال گراؤنڈمیں برفانی ریچھ کی انٹری

یوں تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کو بیس بال گراؤنڈ میں کھیلتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی بیس بال کھیلنے پہنچ گئے ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس برفانی ریچھ کو ہی دیکھ لیں، جس نے بن بلائے مہمان کی طرح بیس بال گراؤنڈ میں انٹری دیدی ہے۔

یہ مناظر کینیڈا کے صوبے Manitoba کے ٹاؤن Churchill کے بیس بال گراؤنڈ میں دیکھے گئے جب ایک برفانی ریچھ گراؤنڈ میں آگیا اور گراؤنڈ کے اطراف لگی گھاس سے اپنی خوب بھوک مٹائی۔

رپورٹ کے مطابق بیس بال گراؤنڈ انتظامیہ برفانی ریچھ کی اس غیر متوقع آمد سے حیران و پریشان ہوگئی، تاہم ریسکیو اہلکاروں بروقت پہنچے اور برفانی ریچھ کو بیہوش کرکے گراؤنڈ سے لیکر چلے گئے۔