انڈر 19 کرکٹ ٹیم چین روانہ ہوگئی

October 17, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بارہ رکنی انڈر 19 کرکٹ ٹیم چین اور افغانستان کے خلاف دوستانہ میچ کھیلنے کیلئے بدھ کو بیجنگ روانہ ہوگئی۔ٹیم 19 اکتوبر کو چین اور 20اکتوبر کو افغانستان کے خلاف میچ کھیلے گی۔ افغانستان اورپاکستان کی مشترکہ ٹیم 23 اکتوبر بروز بدھ چین کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ محمد حارث خان (کپتان)، صائم ایوب (نائب کپتان)، عامر علی، عباس آفریدی، فہد منیر، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، جہانزیب سلطان، محمد عرفان خان، محمد وسیم جونیئر، سمیر ثاقب، شیراز خان اور زمان خان، مہتشم رشید (کوچ)، ریحان خالد (فزیو تھراپسٹ) اور فضل وہاب ( ٹرینر) ہیں۔