وزیر اعظم کی مذاکراتی کمیٹی مضحکہ خیز ہے، مریم اور نگزیب

October 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیر اعظم کی مذاکراتی کمیٹی مضحکہ خیز ہے، مریم اور نگزیب

وزیر اعظم عمران خان کی دھرنا روکنے کے حوالے سے بنائی گئی حکومتی کمیٹی پر ن لیگ کی ترجمان مریم اور نگزیب نے اپنا موقف دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے، پرویز خٹک

مریم اور نگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی مضحکہ خیز ہے۔

انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم خوفزدہ نظر آرہے ہیں جب ہی انہوںنے کمیٹی بنائی ہے، پہلے کہتے تھے دھرنا دے کر دکھاؤ میں کنٹینر اور کھانا دوںگا۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے مذاکرات کرنے سے انکار کردیا ہے، اب اس وزیر اعظم کو نہ این آر او ملے گا نہ ڈیل اور نہ ہی ڈھیل ملے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ عوام کے لیے آواز بلند کرنے والے کے ساتھ ہر سیاسی جماعت اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی ۔