جمعیت علمائے اسلام ف نے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات سے انکار کر دیا، حافظ حمد اللّٰہ کہتے ہیں کہ حکومت کی کمیٹی مذاکرات کے لیے آئے تو استعفیٰ ساتھ لے کر آئے۔
یہ بھی پڑھیئے: عمران آف شور شادی میں بھی ماہر ہیں، حافظ حمد اللّٰہ
ایک بیان میں جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمٰن کو بارہواں کھلاڑی سمجھتی تھی، آج بھی انہیں سنجیدہ نہیں لے رہی۔
یہ بھی پڑھیئے: مولانا فضل الرحمٰن نے کرپشن کب کی؟ حافظ حمد اللّٰہ
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے استعفے کا فیصلہ جے یو آئی کا نہیں بلکہ متحدہ اپوزیشن کا ہے، آزادی مارچ حتمی ہے جو مقررہ وقت پر ہوگا۔