الخدمت کے تحت مفت طبی کیمپ

October 18, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت کی جانب سے سندھ گورنمنٹ کے زیرانتظام یتیم بچوںکے کفالتی ادارے دارالاطفال میں مفت ہیلتھ اسکریننگ کیمپ منعقد کیا گیا ۔کیمپ میں ڈپٹی ڈائریکٹر دارالاطفال طلعت گیلانی ،ایڈمنسٹریٹر الخدمت میڈیکل سروسز پرائمری عباس احمد عباسی ودیگر موجود تھے۔ ڈاکٹر خرم رؤف نے کیمپ میں بچوںکا طبی معائنہ کیا ۔اس موقع پر بچوں کو ادویہ بھی فراہم کی گئیں ۔