ناپ تول میں کمی کرنے والے پٹرول پمپ سر بمہرکرنے کا فیصلہ

October 21, 2019

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق ناپ تول میں کمی کرنے والے پٹرول پمپ سربمہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے صوبے میں متعلقہ محکمے متحرک ہیں اورروزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز ،پرائسز اوزان و پیمائش مظفر حسین انصاری نے کہاکہ راولپنڈی ضلع میں کارروائی جار ی ہے اور کئی مقامات پر پڑول پمپس پر پیمائش کے آلات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اور معمولی کوتاہی پر نوٹس جار ی کئے جا رہے ہیں جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہ راولپنڈی کے ساتھ ساتھ صوبہ بھر میں پٹرول پمپس پر پیمانہ جات کی جانچ پڑتال کی مہم جاری ہے اور مہم کا مقصد عوام کو درست مقدار میں پڑول اور ڈیزل فراہم کرنا ہے ۔ مظفر انصاری نے کہاکہ حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کے مرتکب پٹرول پمپس مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اس لئے حکومت کی طرف سے جاری کی گی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔