Advertisement

ماورا جلد منگنی کا اعلان کرنے والی ہیں؟

November 07, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

فیشن پاکستان ویک میں ماروا اور فہد مصطفیٰ نے ایک ساتھ ریمپ پر واک کی

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماورا حسین کی اُن کے قریبی دوست کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے کے بعد یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ جلد منگنی کا اعلان کرنے والی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی خبروں میں کہا جارہا ہے کہ ماروا حسین اور اُن کے قریبی دوست ’افضل لغاری‘ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں جبکہ دونوں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔ تاہم، ماروا کی جانب سے اب تک اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

فیشن پاکستان ویک میں ماروا اور فہد مصطفیٰ ایک ساتھ

دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ افضل لغاری کراچی میں منعقد ہونے والے فیشن پاکستان ویک میں بھی موجود تھے جہاں ماورا اور فہد مصطفیٰ نے ایک ساتھ ریمپ پر واک کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ ماروا کے دوست افضل لغاری اسلام آباد کے رہائشی ہیں اور رئیل اسٹیٹ کے بزنس سے وابستہ ہیں اس کے علاوہ وہ لنکس ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں بطورڈائریکٹر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ماروا اور اُن کے دوست افضل لغاری

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد نامور اداکار اور اداکارائیں ساتھی اداکار یا انڈسٹری سے باہر لوگوں کے ساتھ اپنے رشتے کا باضابطہ اعلان کرچکے ہیں۔

ان میں اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین، سجل علی اور احد رضا میر شامل ہیں جبکہ منیب بٹ اور ایمن خان گزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں