Advertisement

نئی دلی، فضائی آلودگی سے دو بنگلا دیشی کرکٹرز کی حالت غیر

November 07, 2019
 

بھارت میں ہوائی آلودگی کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور دارالحکومت نئی دلی میں ائیر کوالٹی انڈیکس تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے۔

بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم ان دنوں بھارت کے دورے پر ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان تین روز قبل ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ پر بھی اسموگ کی وجہ سے منسوخی کا خطرہ منڈلا رہا تھا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

نئی دہلی میں خطرناک حد تک فضائی آلودگی

بھارتی کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کے خلاف پہلاٹی ٹوئنٹی میچ ایسے ہی موسم میں کھیلا،جس میں بھارت کو بنگلادیش کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی کی پہلی شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران بنگلا دیش کے دوران سومیہ سرکار اور ایک اور کھلاڑی کو الٹیاں بھی ہوئیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے فضائی آلودگی اور دیوالی کے فوری بعد نئی دلی میں میچ رکھنے کے فیصلے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بی سی سی آئی کے سربراہ ساروو گنگولی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میچ سے دو تین روز قبل ہم نے مقامی انتظامیہ سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ یہاں میچ ہو سکتا ہے، ہم آخری لمحات میں میچ منسوخ نہیں کر سکتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیوالی کے بعد اور سردیوں کے آمد کے ساتھ شمالی علاقوں میں صورت حال تھوڑی مشکل ہوتی ہے، ہم آئندہ ان علاقوں میں میچ شیڈول کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں گے۔


مکمل خبر پڑھیں