Advertisement

کوچنگ سینٹر کے مالک سے بھتہ وصول کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

November 08, 2019
 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلری پولیس نےکوچنگ سینٹر سے بھتہ طلب کرنے والے بھتہ خور کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم سکندر پٹنی نے کھارادر میں واقع کوچنگ سینٹر کے ایڈمنسٹریٹر نوید کو متعدد فون کیےاور ایک لاکھ روپے بھتہ طلب کیا جبکہ ڈیل پچیس ہزار میں فائنل ہوئی،بھتہ خور نے نوید کو بھتہ لینے کے لیے نیا آ باد بلایا،نوید نے پولیس کو اطلاع دی جس پرپولیس نے ملزم سکندر پٹنی کو بھتہ لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے بھتہ کے 25 ہزار روپے اور پستول اور راؤنڈز برآمد کر لیے۔


مکمل خبر پڑھیں