Advertisement

”خبرناک“ میں مراد سعید اور فضل الرحمان (ڈمیز) کے درمیان نوک جھونک !!

November 09, 2019
 

کراچی (جنگ نیوز) طنز و مزاح سے بھر پور ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں ہفتے کو مراد سعید اور فضل الرحمان (ڈمیز) کے درمیان دلچسپ نوک جھونک ہوگی۔ شو کے دوران جن دیگر موضوعات پر گفتگو ہوگی اُن میں دھرنا نگر میں حکومت کی خبر گیری، سکھوں کے خواب کو ملی کرتارپور میں تعبیر، بین المذاہب ہم آہنگی کا لازوال شاہکار، دنیا کا 9واں عجوبہ بھی پاکستان میں، عجب ڈاکٹر غضب مریض اور آج ہم بھیگے ہیں کل تم بھی بھیگو گے“ شامل ہیں۔ علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں ”خبرناک“ کا دلچسپ شو ناظرین رات11 بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔


مکمل خبر پڑھیں