کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں گواہ کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ جمعہ کو سماعت کے موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کے گواہ کامران ہاشمی عدالت میں پیش ہوئے اورتیاری کیلیے مہلت مانگی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔