• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مزید بجلی نہیں خریدیگی، مسابقتی مارکیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ناصر چشتی )وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے اے ڈی بی کو آگاہ کیا کہ حکومت نے مزید بجلی خریدنے کا فیصلہ نہیں کیا اور بجلی کی خرید و فروخت کیلئے مسابقتی بجلی مارکیٹ متعارف کرائی جا رہی ہے تاکہ نظام میں شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر کے قرضوں کی ادائیگی ایک بڑا چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے،توانائی کے شعبے کو فنڈنگ اور ابتدائی اخراجات جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے، جن کے حل کے لیے جامع حکمتِ عملی اختیار کی جا رہی ہے، وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے سینٹرل اینڈ ویسٹ ایشیا ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر سے گزشتہ روز ملاقات کی جس میں پاکستان کے توانائی شعبے کو درپیش چیلنجز اور اصلاحاتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید