چوہدری ذکاء اشرف کے والد چوہدری محمد اشرف کی برسی منائی گئی

November 09, 2019
 

لاہور( پ ر) چیئرمین اشرف گروپ آف انڈسٹریز چوہدری ذکاء اشرف کے والد اور اشرف گروپ آف انڈسٹریز کے بانی سابق سنیٹر سندھ اور معروف صنعتکار الحالج چوہدری محمد اشرف (مرحوم) کی 36ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر سندھ اور پنجاب سے آئے ہوئے معززین کی کثیر تعداد کے علاوہ سول اعلیٰ حکام سیاستدان، ممبران صوبائی اور قومی اسمبلی اور سابق ناظمین اور بلدیاتی نمائندوں سمیت اہم شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔ تقریب میں مقررین نے مرحوم کی زرعی انقلاب اور سماجی خدمات پرروشنی ڈالی اور ان کی بلند درجات و مغفرت اور پاکستان اور عالم اسلام میں مسلمانوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے دعا کی۔ برصغیر کے مسلمانوں کے تحریک آزادی کے سلسلہ میں آپ کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ قیام پاکستان کے قبل انہوں نے نہ صرف سندھ میں کاروبار اور سماجی امور میں بھرپور حصہ لیا بلکہ اپنے ماموں چوہدری رحمت علی خان جن کا شمار قائداعظم کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا سے متاثر ہو کر برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہد آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔