میٹرک ضمنی امتحان کےنتائج کااعلان آج کیاجائےگا

November 09, 2019
 

لاہور (نیوزرپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام میٹرک ضمنی امتحان کے نتائج کااعلان آج کیاجائیگا۔ نتیجہ صبح 10 بجے کے قریب لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا جائے گا۔ دوسری جانب سال 2020 کے میڑرک امتحانات کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ لاہور بورڈ کے مطابق اگلے میٹرک امتحانات فروری 2020 میں ہونگے۔