• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارفع کریم میموریل فری سکول وکیشنل سنٹر میں یوم اقبال کی تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر) ارفع کریم میموریل فری سکول و وکیشنل سنٹر میں یوم اقبال کی تقریب ہوئی جس کی صدارت طاہرہ نجم نے کی، خواجہ مظہر نوازصدیقی،پروین نیاز اور رضوانہ تبسم درانی مہمانان خصوصی تھیں، طلباء طالبات نے علامہ اقبال کی نظموں پر خوبصورت پرفارمنس دی ، طاہرہ نجم نے کہا کہ نسل نو کو اکابرین تحریک پاکستان کے بارے میں بتانا ہمارا فرض ہے ، خواجہ مظہر نوازصدیقی ، رضوانہ تبسم درانی نے کہا کہ بچوں میں پوشیدہ صلاحیتوں کے اظہار کے لئے غیر نصابی سرگرمیوں کا فروغ ناگزیر ہے، تقریب میں شبانہ نورین، شبانہ حمید اور ڈاکٹر یحیٰ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا۔
تازہ ترین