خوشی کسی طویل پلان کے اختتام یا ہر مسئلہ حل ہونے کے بعد نہیں ملتی، یہ اس وقت بھی آپ کے انتظار میں نہیں کہ آپ نے تمام پرانے زخم بھر لیے ہوں، نیند کا شیڈول مکمل کر لیا ہو یا وہ ورزش کلاس شروع کر دی ہو جس کا ذکر ہمیشہ کرتے رہتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خوشی کا راز ہے خود کو اجازت دینا، خود کو زیادہ محنت کرنے دیں یا ہر چیز کنٹرول کرنے سے روکیں۔ لطف اٹھانے کی اجازت دیں، چاہے آپ تیار نہ ہوں، خوشی کو محسوس کریں، چاہے آپ کے شیڈول، منصوبے یا روزمرہ کے کام الجھے ہوئے ہوں۔
ماہرین نے 2026 میں خوش رہنے کے پانچ طریقے بتائے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔
1۔ موسیقی، آرٹ یا وہ کام جو آپ کو زندہ محسوس کرائے
زندگی صرف ڈیڈلائنز اور کام سے نہیں بنتی، موسیقی سنیں، کنسرٹ میں جائیں، رقص کریں یا شاعری پڑھیں، وہ فلمیں دیکھیں جو آپ کے جذبات کو جگا دیں۔
آرٹ کا مقصد پیسے کمانا یا مہارت حاصل کرنا نہیں، بلکہ خوشی محسوس کرنا ہے۔
2۔ سب کچھ ذاتی طور پر نہ لیں
اگر کوئی آپ سے ناراض ہو یا آپ کو نظرانداز کرے، تو سمجھیں کہ اکثر یہ ان کے اندرونی مسائل کی وجہ سے ہوتا ہے نہ کہ آپ کی وجہ سے۔ دوسروں کے خراب موڈ یا رویے کو اپنا اثر نہ بننے دیں، ہر بحث میں حصہ لینے کی ضرورت نہیں، امن و سکون کے لیے دوسروں کی منفی توانائی سے آزاد رہنا ضروری ہے۔
3۔ کچھ نیا سیکھیں، چاہے آپ اس میں اچھے نہ ہوں
کچھ ایسا کریں جو آپ ہمیشہ کرنا چاہتے تھے مگر شرم یا وقت کی کمی کی وجہ سے نہ کر سکے۔ نئی زبان سیکھیں، بیکنگ یا گٹار سیکھیں، ڈانس کلاس جوائن کریں، کسی بھی چیرز کی ابتدا دماغ کو تازگی دیتی ہے اور سیکھنے کا لطف دوبارہ محسوس کرواتی ہے۔
4۔ محبت سے بچنے کی کوشش نہ کریں
ماضی کے زخموں اور دھوکے کی وجہ سے خود کو محبت کرنے سے نہ روکیں۔ زندگی کا مقصد محبت کرنے اور دوسروں سے جڑنے میں ہے، نئے لوگوں کو موقع دیں کہ وہ آپ سے محبت کریں، پرانی تکالیف کو نئے تعلقات پر نہ ڈالیں، محبت کرنے میں خطرہ ہے، مگر یہ زندگی کا حصہ ہے۔
5۔ ماضی کو ماضی میں رہنے دیں
ماضی کو بار بار یاد کرنا یا پرانی باتوں میں الجھنا خوشی کے لیے نقصان دہ ہے، سابقہ تعلقات یا بچپن کے زخموں کو بار بار نہ یاد کریں۔ حال میں رہنا اور موجودہ لمحے کا لطف اٹھانا اصل خوشی ہے۔
خوش رہنے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ ہر چیز ٹھیک کریں یا کوئی نیا شخص بن جائیں، بس خوشی کو مؤخر کرنا چھوڑ دیں اور ہر لمحے کا لطف اٹھائیں۔