• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ بیش لیگ میں پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان کا معاہدہ ہو گیا

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان کا معاہدہ ہو گیا۔ زمان خان کو برسبین ہیٹ نے انٹرنیشنل ریپلیسمنٹ کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنا لیا۔

اس حوالے سے برسبین ہیٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زمان خان کو شاہین آفریدی کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

برسبین ہیٹ نے کہا کہ زمان خان ہفتے کو ہونے والے سڈنی تھنڈرز کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ بی بی ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے زمان خان کو متبادل کھلاڑی کے طور پر کھیلنے کی اجازت دی۔

برسبین ہیٹ  کے کوچ یوہان بوتھا کا کہنا ہے کہ زمان خان ایک حقیقی فاسٹ بولر ہیں جو اپنے پیس اور ویری ایشن سے اوور کو کنٹرول کرنا جانتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ زمان خان ہمارے بولنگ اٹیک کو بہترین انداز میں مکمل کر سکتا ہے، انہوں نے وقت کے ساتھ اپنے بولنگ کو نکھارا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی بگ بیش لیگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان میں شاہین آفریدی نے بتایا تھا کہ پی سی بی نے مجھے واپس بلا لیا ہے، میں اپنا ری ہیب پاکستان میں مکمل کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ جلد میدان میں واپس آجاؤں گا، سپورٹ کرنے پر برسبین ہیٹ اور فینز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید