Advertisement

بابری مسجد فیصلے نے سکھوں کی خوشیاں چھین لیں، شاہ محمود

November 09, 2019
 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کیس پر سنائے جانے والے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے نے سکھ برادی کی خوشیاںچھین لی ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

بابری مسجد فیصلے نے سکھوں کی خوشیاں چھین لیں، شاہ محمود

اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کیس کا فیصلہ کرتارپور راہداری کے افتتاحکے دن ہی سنانا سکھ برادی کے خلاف ایک سازش ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بی جے پی نفرت کے بیج بو رہی ہے، بھارتی سپریم کورٹ نےطویل مدت بعد آج ہی کے دن فیصلہ کیوں سنایا، یہ سوچنےکی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ اس دن یہ فیصلہ سنانے کی کیا وجہ ہے؟

شاہ محمود نے کہا کہ میں نے فیصلے کی تفصیلات نہیں دیکھی ہیں ، دفتر خارجہ فیصلے کی تفصیلات پڑھنے کےبعد باقاعدہ رد عمل دے گا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے بھارتی سپریم کورٹ پر بےپناہ دباؤ تھا۔

انہوں نے کہا کہ مودی کی سیاست نفرت کی سیاست ہے، بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے آج کےدن فیصلہ سنانے کا کیا مقصد ہے؟ بھارت کے مسلمان پہلے ہی دباؤ میں تھے ۔

شاہ محمود نے کہا کہ بابری مسجد کی زمین ہندوؤں کو دینے کے فیصلے کےبعد بھارت میں مسلمانوں پر مزید دباؤ بڑھے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی عدالتِ عظمیٰ نے تعصب پر مبنی بابری مسجد کیس کا فیصلہ آج سناتے ہوئے بابری مسجد کی متنازع زمین ہندوؤں کو دینے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ مندر کی تعمیر کے لیے تین ماہ میں ٹرسٹ قائم کیا جائے جبکہ مسلمانوں (سنی وقف بورڈ) کو ایودھیا میں متبادل 5 ایکڑ زمین دی جائے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے شیعہ وقف بورڈز اور نرموہی اکھاڑے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خارج کر دی ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں