بلی نے ایک سالہ بچے کی زندگی بچالی، ویڈیو وائرل

November 09, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

بلی نے ایک سالہ بچے کی زندگی بچالی، ویڈیو وائرل

کولمبیا کی ایک پالتو بلی نے ننھے بچے کی زندگی کو محفوظ بنا کر ہیرو کا لقب حاصل کرلیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی اور ایک چھوٹا بچہ صوفے پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک بچے نے گھٹنوں کے بل چلنا شروع کردیا اور وہ سیڑھیوں کے قریب پہنچ گیا۔

بلی نے جب بچے کو زینے کے قریب جاتے دیکھا تو وہ تیزی سے بچے کے پاس گئی اور اُس کو سیڑھیوں سے پیچھے دھکیل دیا جس کی وجہ سے بچہ بڑے حادثے سے بچ گیا۔