کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب

November 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب

سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل ) سے نکالنے کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ای سی ایل معاملے پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں، اجلاس کل وزارت قانون و انصاف کے کمیٹی روم میں ہوگا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار اپوزیشن لیڈر شہباز شریف یا ان کا نمائندہ اجلاس کے روبرو پیش ہو۔

کمیٹی نے سیکریٹری صحت پنجاب، پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ اجلاس میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت داخلہ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ نیب حکام کی طرف سے جواب موصول ہونے کے بعد وفاقی کابینہ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

قواعد کے تحت معاملہ پہلے ذیلی کمیٹی کے سامنے پیش ہونا تھا جس کا اجلاس بدھ کو شیڈول تھا جو اب کل طلب کرلیا گیا ہے۔

نیب حکام کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل سے نکال کی مجاز ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے فیصلہ نہ کیے جانے کے باعث میاں نواز شریف سے متعلق اہم معاملہ کل تک کےلیے ٹل گیا ہے۔