• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف بیرون ملک کب جائیں گے؟ معاملہ الجھ گیا

نواز شریف بیرون ملک کب جائیں گے؟ معاملہ الجھ گیا


سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک کب جائیں گے؟ صورتحال واضح نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی لندن کی ٹکٹ ایک بار پھر کنفرم ہوگئی ہے، اور وہ 12 نومبر (کل) ممکنہ طور پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی روانہ ہوں گے، ان تینوں کی ٹکٹس کنفرم ہوچکی ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے ایک بیان یہ انکشاف بھی کیا کہ نواز شریف کو لندن لے جانے کے لیے ائر ایمبولینس بدھ کو پاکستان پہنچے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے تاخیری حربوں کے باعث اگر نواز شریف کی جان کو کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کیلئے ایئر ایمبولینس کا انتظام کرلیا گیا

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت سرکاری میڈیکل بورڈ کی رائے آنے کے باوجود تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔

دوسری طرف وزارت داخلہ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق نیب کا جواب موصول ہونے کے بعد معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر واضح موقف اختیار کرنے کے بعد گیند ایک بار پھر حکومت کے کورٹ میں ڈال دی ہے اور کہا ہے کہ وزارت داخلہ اس حوالے سے فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔

تازہ ترین