• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت ای سی ایل سے نواز شریف کا نام نکالنے کی مجاز ہے، نیب

وفاقی حکومت ای سی ایل سے نواز شریف کا نام نکالنے کی مجاز ہے، نیب


قومی احتساب بیورو( نیب) نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نواز شریف سمیت کسی بھی شخص کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل ) سے نکالنے کی مجاز ہے۔

نیب نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےلئے وزارت داخلہ کی درخواست پر جواب ارسال کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نیب نے وزارت داخلہ سے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس طلب کی تھیں، جو موصول ہونے کے بعد جواب تحریر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے جواب میں کہا کہ وفاقی حکومت کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مجاز ہے۔

نیب حکام کے مطابق وزارت داخلہ کو بھجوائے گئے جواب میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق واضح طور پر اعتراض کیا ہے اور نہ ہی اس کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کے جواب کے بعد نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ایک بار پھر وزارت داخلہ کے پاس چلا گیا ہے۔

اس سے قبل پنجاب میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کی تھی ۔

تازہ ترین