ضمانتی بانڈ کی شرط حکومت کی بدنیتی ہے، جاوید لطیف

November 13, 2019

کراچی (ٹی وی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ نون لیگ نواز شریف کی بیماری کو سیاست کیلئے استعمال کررہی ہے۔مسلم لیگ کے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ضمانتی بانڈ کی شرط لگا کر حکومت نے بدنیتی کا مظاہرہ کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

جیو نیوز کے پروگرام ’’آپس کی بات‘‘

پیپلزپارٹی کی نازبلوچ نے کہا کہ ایک طرف حکومت وزیراعظم نوازشریف کیلئے ہمدردی دکھا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ضمانتی بانڈ کی شرط عائد کررہے ہیں ۔

یہ انسانیت نہیں بلکہ سیاست ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’’آپس کی بات‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

پروگرام کے میزبان منیب فاروق نے آغاز میں کہا کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ، ڈیڈ لاک برقرار ہے کیونکہ ن لیگ کے نمائندوں کی جانب اضافی شیورٹی بانڈ دینے سے انکار کردیا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب عدالتوں میں ضمانتی مچلکے جمع کرادیئے ہیں تو پھر حکومت کو کیا ضرورت پڑی ہے کہ وہ مچلکے مانگے ۔

ن لیگ یہ بھی کہتی ہے کہ اسکی کوئی نظیر موجود نہیں ہے اور ناں ہی1981 کا آرڈی نینس اور 2010 کے رولز یہ کہتے ہیں۔ منیب فاروق کا مزید کہنا تھا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت کوئی راستہ دیتی ہے میاں نواز شریف کو یا پھر معاملہ ڈیڈ لاک پر ہی برقرار رہیگا۔

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ نواز شریف کی بیماری کو سیاست کیلئے استعمال کررہی ہے۔

وزیراعظم واضح کہہ چکے ہیں کہ نوازشریف کو علاج کیلئے باہر جانے سے نہیں روکیں گے۔ جتنی فکر وزیراعظم کو نوازشریف کی ہے کاش اتنی پریشانی نون لیگ کے رہنماوٴں کو بھی ہوتی۔

لیگی ارکان سیاست چمکانے مین مگن ہیں۔ نوازشریف قانونی تقاضے پورے کریں اور باہرجا کر علاج کرائیں ۔