پی ٹی آئی رہنمائوں کا اجلاس ،تنظیمی امور پر تبادلہ خیال

November 16, 2019
 

اسلام آباد (خبر نگار) تحریک انصاف کے مرکزی اور علاقائی ذمہ داران کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں مجموعی ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، پارٹی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اجلاس میں عوام کو درپیش مسائل اور تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے عوامی بہبود کے منصوبوں پر بھی مفصل گفتگو کی گئی اور تحریک انصاف کی تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے منصوبہ بندی پر بھی غور کیا گیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عامر محمود کیانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بحرانی کیفیت سے کامیابی سے نکل آیا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت معیشت کی بحالی اور عوام کی بہبود پر خصوصی محنت کر رہی ہے۔