پیپلز پارٹی اسلام آباد سٹی کا 52ویں یومِ تاسیس جلسے کے حوالےسے اجلاس

November 18, 2019

راولپنڈی ( جنگ نیوز) پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کا کشمیر پر مؤقف جاندار تھا۔ موجودہ حکومت نے اس حوالے سے مایوس کیا ہے۔ پیپلز پارٹی اسلام آباد سٹی کا 52ویں یومِ تاسیس پرمظفرآباد جلسے کے حوالے سے اجلاس اسلام آباد سٹی صدر خان افتخار شہزادہ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کی کارروائی کو جنرل سیکرٹری اظہر علی خان نے بڑھایا۔ سیکرٹری اطلاعات محمد علی سبزواری کے مطابق اجلاس میں سٹی نائب صدر فرخ قریشی،فنانس سیکرٹری چوہدری رضوان فائز، سیکرٹری ریکارڈ قاضی تصور ، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات زاہد اقبال ، سٹی کواڈنیٹر ناصر جیلانی،ذیشان شاہ اور لیاقت کاظمی، وومن ونگ اسلام آباد ڈسٹرکٹ کی صدر شہزادہ کوثر گیلانی ، ڈسٹرکٹ جنرل سیکر ٹری عظمٰی ناصر ، وومن ونگ اسلام آباد سٹی صدر صدف مرتضٰی و ارم بشیر ، طارق غوری ،پی ایس ایف اسلام آباد سٹی سے چوہدری سعود،ممبر فیڈرل کونسل سید ابراررضوی ، پی وائی او پنجاب کے نائب صدر شاہنواز خان ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعت مینارٹی ونگ پنجاب ندا نظیر اور اسد بخاری نے شرکت کی۔