اوکاڑہ، ستلج میں کشتی الٹنے سے 8 جاں بحق

November 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

اوکاڑہ، ستلج میں کشتی الٹنے سے 8 جاں بحق

اوکاڑہ کے علاقے حویلی لکھا کے قریب دریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے۔

پولیس کے مطابق کشتی میں حادثے کے وقت 25 افراد سوار تھے جن میں سے 8 افراد کی لاشیںنکا ل کی گئی ہیں جبکہ باقی افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ مقامی افراد دریا پر پل نہ ہونےکی وجہ سے کشتی میں بیٹھ کر دریا عبور کرتے تھے۔

مقامی ایس ایچ او عمران ٹیپو کا کہنا ہے کہ حادثہ کشتی کا پھٹہ ٹوٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔