صحافی محمد حنیف کی کتاب کا اردو زبان میں ترجمہ شائع

November 19, 2019

اسلام آباد (اے ایف پی) صحافی محمد حنیف کی کتاب ’’اے کیس آف ایکسپلوڈنٹ مینگوز‘‘ کا اردو زبان میں ترجمہ بلآخر جاری کردیا گیا۔ محمد حنیف صحافت سے قبل ایک لڑاکا پائلٹ رہ چکے ہیں، وہ ناول بھی لکھتے ہیں۔ انہوں نے جنرل ضیاء الحق کی موت سے قبل ان کے آخری دنوں اور ان کے طیارہ حادثے کے پیچھے سازشوں کے حوالے سے 2008ء میں ایک ناول بھی لکھا تھا جسے بے حد سراہا گیا تھا۔ اپنی نئی کتاب میں محمد حنیت نے ملکی سیاسی صورتحال کا نقشہ کھینچا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی فوج سے محبت کرتا ہوں، میرے کچھ اچھے دوست میدان جنگ میں مارے جاچکے ہیں۔ میں کسی کیخلاف نہیں ہوں تاہم غلط پالیسیوں پر تنقید کرتا ہوں۔