کے ایم سی اسپتالوں کی بحالی، حکومت مدد کرنے کیلئے تیار نہیں، وسیم اختر

November 20, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہےکہ کے ایم سی کے اسپتالوں کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے مگر صوبائی اور وفاقی سطح پر کوئی ہماری مدد کرنے کو تیار نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے باغ ابن قاسم کلفٹن میں یورپین سوسائٹی آف انٹینسو کیئر میڈیسن اور پاکستان سوسائٹی آف کریٹکل کیئر میڈیسن کے اشتراک سے منعقدہ تین روزہ ورکشاپ کے شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کے ہم نے کوششیں کرکے گزشتہ تین سال کے دوران کروڑوں روپے کی ادویات اور دیگر طبی آلات فراہم کئے ہیں۔