برسبین ٹیسٹ:5گیندوں کا اوور،ابتدائی سیشن میں وکٹ نہ گری

November 22, 2019

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)برسبین ٹیسٹ کا پہلا دن کئی حوالے سے متنازعہ،یادگار اور تاریخی رہا۔ پہلے دن کے کھیل میں متعدد واقعات ہوئے، اننگز کا چوتھا اوور امپائر نے 5 گیندوں کے بعد مکمل کردیا، جس پر دوسرے امپائر حیرانی و پریشانی کے عالم میں کھڑے دائیں بائیں دیکھتے رہے۔ پاکستان نے پہلے دن کے کھیل کے پہلے سیشن میں 2005 کے بعد وکٹ نہ گرنے دی، برسبین میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ ٹیسٹ کے پہلے دن کا سیشن بنا وکٹ کے گزرا ہو۔ وکٹ کیپر محمد رضوان کا نو بال پر آئوٹ ایک الگ بحث رہی۔